آئی ٹی ، فوڈ اور ایگرو ٹیلی کام و فارما صنعتوں کا ہندوستانی معیشت پر اثر ، مختلف سربراہان کے تبصرے

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( ای میل ) : آئی ٹی ، فوڈ اور ایگرو ، ٹیلی کام اور فارما سیکٹر سے اواخر سال کے رجحانات پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر بی وی آر موہن ریڈی بانی و ایگزیکٹیو چیرمین سئینٹ ، چیرمین ناسکام نے بتایا کہ سال 2009-14 کے دوران آئی ٹی نے ولاٹیلیٹی کے ذریعہ ٹرینڈس مشغول ہوئے تاہم 2015-17 سے اس سلسلے میں وسیع سیکولر اور ہالیسٹک شرح نمو متوقع تھی ۔ اس طرح نہایت پریڈ کٹیبل ڈیلیوری ، آپٹیمائزیشن اور ایگزیکیوشن عمل میں آئے ۔ نئی ٹکنالوجیز میں مسابقت فروغ پائی ۔ امریکی معیشت کی بازیابی آؤٹ سورسسنگ میں یورپ کا سود میں اضافہ نئی ٹکنالوجی میں اضافہ طویل مدتی جامع خدمات کی معاملتوں کی طلب میں اضافہ کیا ۔ 2015 اچھا سال رہا ، جہاں صنعت کو استحکام ملا لیکن یادگار حصولیابیاں شروع ہوئیں ۔ ان کے مطابق 2017 سے قبل تک یہ جاری رہے گا ۔ مسٹر این بالا سبرامنین ، سی ای او ، 24 منترا آرگیانگ کے مطابق گذشتہ سال مجموعی نامیاتی غذاؤں کے زمرہ میں 70 فیصد اضافہ ہوا ۔ ہندوستان بھر میں صارفین نے آرگیانک کو وسیع تر پیمانہ پر قبول کیا ہے ۔ 2015 میں ایک بڑا ٹرینڈ یہ رہا کہ آرگیانک شو کیس کے لیے میڈیا میں بھاری سود نہ صرف زمرہ بنا بلکہ ایک تہذیب کے طور پر ابھرا ہے ۔ ہندوستانی معیشت میں زراعت اور فود اور ایگری صنعت خوشگوار تبدیلی کے ساتھ پیاٹرنس اور معاشی عناصر و فروغ دینے میں معاون ہے ۔ اس طرح ہم بہتر معیارات کی ترتیب کے لیے پرامید ہیں ۔ مسٹر رمیش لوگاناتھن ، وی پی ( پراڈکٹس ) و منیجنگ ڈائرکٹر پروگریس انڈیا ، پریسیڈنٹ ہیسیا ( حیدرآباد سافٹ ویر انٹرپرائزیس اسوسی ایشن ) کے مطابق 2015 میں سافٹ ویر خدمات کا اسپیس بہت ویژیبل تھا ۔ بڑے سافٹ ویر خدمات کی کمپنیاں لیوریجنگ ٹکنالوجی ( جیسے پروسیس اور ٹسٹ آٹومیشن ٹولس ) کے خواہاں ہیں تاکہ پیداوار کو مستحکم کیا جاسکے ۔ مسٹر شکتی ناگپن سی ای او بائیو ایشیا کے مطابق ہیلت کیر شعبہ میں بڑے ڈیٹا سلیوشنس کی پیشرفت ہوئی ہے ۔ ڈرگ کی دریافت میں کافی تیزی اور وسعت پیدا ہوئی ہے ۔ ہندوستان میں ہیلت کیر آئی ٹی مارکیٹ میں 2016 کے دوران تیزی سے فروغ ہوا ہے ۔ کئی ہاسپٹلس ڈیجیٹل ٹکنالوجیز کے استعمال کے متحمل ہیں اور سیم لیس ٹریٹمنٹ پروسیس کو وجود میں لایا گیا ہے ۔ مسٹر دیباسیس چٹرجی ، سی ای او ، نیٹ یکسل لمٹیڈ کے بموجب ملک میں ڈیٹا انقلاب آیا ہے ۔ اعلیٰ سطح پر ائس ریونیو میں اضافہ نہیں ہوا لیکن کئی آپریشنس کے لیے ابھی تک اس کا بڑا حصہ ہے ۔ 4G لائسنس آکشن اور اسپکٹرم کی شیرنگ آپریٹرس کے مابین ہوئی جو پیان انڈیا کی موجودگی کے لیے استحکام کے لیے کوشاں ہیں مستقبل ڈیٹا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن وائس بزنس کسی ٹیلکو کا کیر بزنس ہے ۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔
ٹی ایس میسا کے کیلنڈر 2016کا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : تلنگانہ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے کیلنڈر 2016 کا سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل آئی اے ایس نے رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر عہدیداران اسوسی ایشن ایم کے فاروق احمد صدر ، رضوان الحق ، محمد اقبال ، محمد عبدالنعیم ورکنگ صدر سید واصف سکریٹری ، کلیم الدین احمد ، محمد یوسف ، سید مصباح الدین ، رفیع الدین وغیرہ موجود تھے اور اس کیلنڈر کی خصوصیت یہ ہے کہ آصف جاہی اور قطب شاہی بادشاہوں کی تاریخ موجود ہے ۔۔