آئی سی سی کا یونیسیف سے معاہدہ

دبئی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ’’ونڈے فار چلڈرن‘‘مہم کیلئے یونیسیف سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت بچوں کی سرگرمیاں ورلڈ کپ 2019 کے تمام 48 میچوں دوران دیکھنے میں آئیں گی۔ ونڈے فار چلڈرن کے سفیر ناصر حسین اور کرس ووکس مہم کا آغازکریں گے جس کے دوران حاصل شدہ آمدنی آئی سی سی کے رکن ممالک کے بچوں کو کرکٹ سکھانے اور ان کی صحت پر استعمال ہو گی۔