آئی سی سی ٹیم انڈیا کے فوجی ٹوپی پہننے پر نوٹس لے :پاکستان

اسلام آباد۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ٹیم انڈیا کے ملٹری کیپ پہننے کے سلسلے میں پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے ہفتے کے روز سکر میں کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے فوجی ٹوپی پہنی تھی ۔ کیا آئی سی سی اسے نہیں دیکھا؟ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ معاملہ اٹھائے جانے سے پہلے آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے میں سنجیدگی سے نوٹس لے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پلوامہ حملے میں شہید جوانوں کے تئیں یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے رانچی میں جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران ملٹری کیپ پہنی تھی۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم ہندوستانی آرمی کی حمایت میں فوجی ٹوپیاں لگائے گی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بھی ٹویٹ کیا تھا، ٹیم انڈیا پلوامہ حملے میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہیدوں کے رشتہ داروں کی تعلیم اور دیکھ بھال کے لئے قومی دفاعی فنڈ میں عطیہ کرنے کے واسطے ہم وطنوں کو تحریک دینے کے لئے ملٹری کیپ پہنے گی۔ جے ہند۔