آئی ایس آئی چند بہترین جاسوسی ایجنسیوں میں شامل : عمران خان

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کی طاقتور اور بااختیار جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کرتے ہوئے آئی ایس آئی کو ترجیحی موقف دفاع قرار دیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق آئی ایس آئی کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے سینئر کابینی رفقاء کو متعدد حکمت عملی انٹلیجنس اور قومی سلامتی کے معاملات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کے رول کی وزیراعظم نے زبردست ستائش کی۔ خصوصی طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی حکمت عملی کا انہوں نے ذکر کیا اور کہا کہ آئی ایس آئی کو ترجیحی موقف دفاع حاصل ہے اور اسے ہم دنیا کی چند بہترین انٹلیجنس ایجنسیوں میں شمار کرتے ہیں۔