آئی او اے زیکا وائرس پر چوکس

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے کئی ٹاپ اتھلیٹس زیکا وائرس کے سبب ریو اولمپکس سے بھلے ہی دستبردار ہورہے ہیں، لیکن ہندوستانی اولمپک جتھہ کے سربراہ راکیش گپتا نے آج کہا کہ وہ کوئی بھی ممکنہ جوکھم سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔ گپتا نے ایک ایونٹ کے موقع پر جہاں ’امول‘ ہندوستانی جتھہ کا آفیشل اسپانسر بنا، کہا کہ ہم زیکا وائرس کے تعلق سے فکرمند ہیں لیکن ریو کا سفر کرنے والے ہندوستانی جتھہ کیلئے ہر ممکنہ احتیاطی اقدام کررہے ہیں۔