آئی آئی ٹی لمٹیڈ بنگلور میں تقررات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آئی ٹی آئی لمٹیڈ بنگلور میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ٹرینیز اور ٹکنیکل اسسٹنٹ ٹرینیز کی 110 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ٹرینیز 60 اور ان جائیدادوں کے لیے سیول الیکٹرانکس ، الیکٹریکل ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن ، ٹیلی کمیونیکیشن ، انڈسٹریل اینڈ پروڈکٹس ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، کیمیکل ، کمپیوٹر سائنس ، میکانیکل انجینئرنگ کے ساتھ بی ای / بی ٹیک کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ اور منتخب امیدواروں کو دو سالہ ٹریننگ دی جائے گی اور حد عمر 28 برس سے زائد نہ ہو اور دوران ٹریننگ سال اول 15,000 روپئے اور دوسرے سال 16,000 روپئے اسٹائفنڈ دیا جائے گا ۔ درخواست فیس 300 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ مابقی 50 الیکٹریکل اسسٹنٹ ٹرینی جائیدادوں کے لیے الیکٹرانکس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن ، الیکٹرانکس اینڈ الیکٹریکلس ، ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، سیول ، الیکٹریکل ، میکانیکل اور کیمیکل شعبہ جات میں انجینئرنگ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی حد عمر 30 برس سے زائد نہ ہو ۔ ٹریننگ کی مدت دو سالہ ہوگی اور دوران ٹریننگ سال اول ماہانہ 8000 اور سال دوم ماہانہ 8500 روپئے اسٹائیفنڈ دیا جائیگا ۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے ۔ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 25-9-2018 ہے ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ iti/td-india.com ملاحظہ کریں ۔۔