آئیکیا میں 350 خواتین کو ملازمتیں

حیدرآباد ۔30اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ سویڈن کی فرنیچر ساز کمپنی آئیکیا آئندہ سال فبروری کے دوران ہندوستان میں اپنا پہلا یونٹ قائم کررہی ہے اور اس کمپنی کی طرف سے تلنگانہ کو 350 خواتین کو ملازمتیں دی جائے گی ۔ وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ کے ایک بیان کے مطابق ان خواتین کو قومی اکیڈیمی برائے تعمیرات میں 45روزہ تربیت دی جائے گی ۔ تربییت کیلئے اس اکیڈیمی ‘ مارکیٹنگ مشن اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مابین یادداشت مفاہمت پر دستخط کی گئی ہے ۔ سویڈن کی اس کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے قبل ازیں کہا تھا کہ بشمول 120 خواتین ‘ 800 افراد کو اسٹورکیلئے اور آئندہ سال اس یونٹ کے ساتھ قائم کی جانے والی 1000 افراد کی گنجائش والے رسٹورنٹ میں ملازمت دی جائے گی ۔