آئیڈیا فون کمپنی کی جانب سے محکمہ پولیس کو ٹریفک اسٹاپرس کی پیشکش

نظام آباد:3 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیڈیا سیلولر فون کمپنی کی جانب سے ٹرافک اسٹاپرس محکمہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ضلع ایس پی چندر شیکھرریڈی نے بتایا کہ آئیڈیا سیلولر فون کمپنی سماجی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے ضلع کی ٹرافک پولیس کو 100 ٹرافک اسٹاپرس کو فراہم کیااس سے ٹرافک کے مسائل کو حل کرنے میں سہولتیں فراہم ہوگی اور یہ ٹرافک پولیس کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ انہوں نے اسٹاپرس کی فراہمی پر آئیڈیا سیلولر کمپنی سے اظہار تشکر کیا ۔