آئندہ اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کے فیصلہ پر میں پابند ہوں: سدرامیا

بنگلورو۔14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )اندرون پارٹی چل رہی قیاس آرائیوں پر کہ وہ پھر سے ریاست کے چیف منسٹر مقرر کئے جائیں گے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر سدرامیا نے کہاکہ وہا پنے ہمدردوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن وہ اپنے اس فیصلہ پر قائم ہیں کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں وہ حصہ نہیں لیں گے اور انہوں نے کہا کہ ان کے ہمدردوں کے مطالبہ میں کوئی غلطی اُن کو نظر نہیں آتی اور فی الحال چیف منسٹر کی نشست مخلوعہ نہیں ہے اس لئے چیف منسٹر بننے کا کوئی سوال ہی نہیں ہوتا اور جہاں تک آئندہ انتخابات کا تعلق ہے عوام کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ چیف منسٹر بن جاؤ ۔ ہبلی میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتیہ وئے انہوں نے کہا کہ ان کے چاہنے والے اب نہیں بلکہ 2023ء انتخابات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کو دوبارہ چیف منسٹر دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی یہ خواہش میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن وہ اپنے فیصلہ پر پابند ہیں ، ہاں اگر عوام کی اس طرح خواہش ہوئی تو وہ اس پر غور کریں گے ۔