آئندہ اسمبلی اجلاس میں این آر آئی بل پیش کرنے کا مطالبہ

ضلع کریم نگر میں مزدوروں سے ملاقات، قائد کانگریس محمد شبیر علی کی صحافیوں سے بات چیت
کریم نگر /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے اسمبلی اجلاس میں این آر آئی بل رکھا جاکر خلیجی دیگر ممالک میں بغرض ملازمت جاکر مختلف مسائل میں پھنس کر پریشانی اٹھا رہے ہندوستانوں کی ہر طرح مدد و انصاف دلوائے جانے کی ضرورت ہے۔ کہکر کانگریس پارٹی اسمبلی قائد محمد شبیر علی نے مطالبہ کیا ۔ ضلع کانگریس صدر اور چیرمین سید غازی الدین عرف زبیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس ایم ایل سی سنتوش کمار کانگریس ایس سی شعبہ ریاستی صدر کے بی موہن کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگارینی کارمیکا سنگھم چناؤ بیلم پلی منچریال گوداوری کھنی سنگارینی کے علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے مزدوروں سے ملاقات کی ہے اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ سنگارینی چناؤ سے کے سی آر کے زوال کی شروعات ہو رہی ہے اور کہا کہ نظام آباد ایم پی کویتا اس ضلع میں بند ہوچکی ۔ نظام شوگر کے ساتھ دیگر تمام بند صنعتوں کو ایک سو دن میں کھلوا دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ تو کھلے نہیں الٹا اور 50 سے زائد صنعت بند ہوچکی ہیں اور کے سی آر کے ٹی آر کویتا بتکماں ساڑیوں کی خریدی میں بھی کمیشن نہیں چھوڑا ہے سرسلہ کی ساڑیوں کے بجائے سورت ، بھیونڈی سے 50، 60 روپئے کی ساڑی خریدی جاکر اس کی 3 سو روپئے قیمت بتلائی جارہی ہے اور کہا کہ جبکہ کانگریس دور حکومت میں 4 فیصد مسلم ریزرویشن سے 20 لاکھ ملازمین ملی تھیں کے سی آر 12 فیصد ریزرویشن دینے کا صرف وعدہ کیاہے ۔ اس موقع پر غازی الدین ، ایم پروین نہال احمد ، روی ، عبدالصمد نواب وغیرہ شریک تھے ۔