ء2013 کا ورلڈ کپ فائنل تلخ یاد:نہرا

نئی دہلی ۔31 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا نے کہا کہ اگر آپ میں کچھ کر جانے کی ہمت، جوش، یا جذبہ ہے تو آپ کو آگے بڑھ کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے، اگر آپ کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تو آپ کو راہ فرار اختیار کرنی چاہیے، اگر آپ ایسا بھی نہیں کر سکتے تو پھر آپ کو کم از کم چلنا ضرور چاہیے اور اگر آپ ایسا کرنے کا حوصلہ بھی نہیں رکھتے تو پھر آپ کو رینگتے ہوئے چلے جانا چاہیئے۔آشیش نہرا 163 میچز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے اگرچہ ہندسوں کے لحاظ سے یہ کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے لیکن نہرانے اپنے اس 20 سالہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا ہے جسکے لیے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نہرا کے بموجب انھوں نے اپنے 20 سالہ کیرئر میں بہت کچھ پایا ہے لیکن ایک چیز جس کے لیے وہ ہمیشہ خود کو قصور وار سمجھتے ہیں وہ 2013ء کے ورلڈ کپ کا فائنل ہے۔ نہرا کہا کہ میں چاہتا تھا کہ اس فائنل میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں لیکن شائد قسمت کو ایسا منظور نہیں تھا۔