لکھنؤ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)صدر مایاوتی نے آج کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد ریاست کے باشندوں کی مالی حالت مزیدابتر ہوئی ہے ۔ بہار میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کی تعمیر اور عوامی حمایت میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں مایاوتی نے کہا کہ بہار کے غریبوں، دلتوں، پچھڑوں اور دیگر نظرانداز کئے جانے والے طبقات کے لوگوں کو اپنی سیاسی طاقت بڑھا کراقتدار کی شاہ کلید حاصل کرنی ہوگی تبھی ان کی اپنی ترقی اور فلاح و بہبود ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی فتح کے بعد ریاست کے حالات میں بہتری نہیں آ پائی ہے بلکہ صورتحال تقریبا پہلے جیسی ہی خراب ہے ۔ اتر پردیش میں بی جے پی کی جیت کا برُا اثر یہ پڑ رہا ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کو آزاد رہ کر زندگی بسر کرنے کا ان کا حق مسلسل خطرے میں پڑتا جا رہا۔