یوم مئی :محنت کشوں کیلئے صدرکووند کی نیک خواہشات

نئی دہلی،یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) صدر رام ناتھ کووند نے آج ‘یوم محنت کش'(یکم مئی)کے موقع پر ملک کے تمام محنت کشوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی۔مسٹر کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا ” یوم محنت کش پر ہمارے مستعد مزدور بھائی، بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہمارے ان گنت کارکنوں کے نظم و ضبط اور لگن سے ہمارے ملک کی تعمیر ہو رہی ہے اور وہ ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں. وہ ہمارے سچے قومی معمار ہیں”۔

Leave a Comment