ہند ۔ آسٹریلیا ٹی 20 میچ ٹکٹس کی آن لائین فروخت کا آج آغاز

حیدرآباد 29 ستمبر ( پی ٹی آئی ) ہندوستان و آسٹریلیا کے مابین 13 اکٹوبر کو شہر میں ہونے والے ٹی 20 میچ کے ٹکٹس کی آن لائین فروخت کا کل سے آعاز ہوگا ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے یہ بات بتائی ۔ اسوسی ایشن سکریٹری ٹی شیش نارائن نے میڈیا کو بتایا کہ www.eventsnow.com پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکٹوں کی قیمت فی ٹکٹ 800, 1000 , 1500, 5000, 7500, 12,500 روپئے اور 20,000 روپئے ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ سی اے کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ شائقین کو مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت میں کوئی شئے فروخت نہ کی جاسکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسوسی ایشن کسی بھی معاملہ میں بدعنوانی اور بے قاعدگی کا سخت نوٹ لے گی ۔