ڈھاکہ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) محمد عامر نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کے بعد ہندوستان کے ایم ایس دھونی اور ویراٹ کوہلی کی طرف سے حوصلہ افزائی پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنی ٹیم کے کم اسکور کے باوجود ہندوستانی بلے بازوں کو زبردست پریشانی میں مبتلا کرنے والے نوجوان بولر نے کہا کہ پانچ سالہ فکسنگ سزا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ان پر دباؤ تھا، لیکن اب وہ مزید اچھا کھیلیں گے۔ عامر نے یہ راز بھی بتا دیا کہ ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی، بلکہ وہ بس جارہانہ بولنگ سے اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے تھے ۔ عامر بلاشبہ انڈین ٹاپ آرڈر بیٹسمنوں کو آؤٹ کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔