ہندوستان کا برونز میڈل کیلئے جاپان سے مقابلہ

انچیان 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)گولڈ میڈل پہلے ہی دسترس سے باہر ہوچکا ہے لہذا اب ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم 17 ویں ایشین گیمز سے کم از کم برونز میڈل کے ساتھ وطن واپسی کی خواہاں ہیں جیسا کہ وہ اس میڈل کیلئے کل جاپان سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو گذشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بہتر آغاز کے باوجود کوریا کے خلاف 1-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس شکست کے وجہ سے وہ گولڈ اور سلور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے ۔

معراج اسکیٹ میں برونز میڈل سے محروم
انچیان 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)معراج احمد خان یہاں آج 17 ویں ایشین گیمز میں مرد زمرے کے اسکیٹ سیمی فائنلس میں کافی قریب پہنچنے کے باوجود برونز میڈل سے محروم ہوگئے کیونکہ وہ ان مقابلوں میں پانچواں مقام حاصل کیا ۔ سیمی فائنل مرحلے کے پہلے مقابلے میں معراج احمد خان نے گیارہ نشان لگائے جو کہ چوتھے مقام پر فائز چینی کھلاڑی جن ڈی سے دو نشانات کم رہے ۔ ٹیم فائنلس میں ہندوستان نے 338 نشانات کے ذریعہ 7 واں مقام حاصل کیا ۔

Leave a Comment