حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) رقم بطور قرض نہ دینے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ پون کمار نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پون کمار نے اس کے گھر والوں سے رقم بطور قرض ایک ماہ کی مدت کیلئے مانگی تھی، تاہم رقم نہ ملنے پر وہ دلبرادشتہ ہوگیا۔ چھتری ناکہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔