بنگلور، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ میں نپاہ وائرس کے سینکڑوں معاملے سامنے آنے کے بعد کرناٹک میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت نے اس کے لئے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کیرالہ میں سات افراد کوانتہائی نگہداشت طبی یونٹ میں رکھا گیا ہے اور 300 افراد کو خاص نگرانی مرکز میں رکھا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بی جی پرکاش کمار نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی ہیں اور اس کی رپورٹ روزانہ بھیجنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں کو بتایا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، کیرالہ کا سفر کرنے سے بچیں ۔ ڈاکٹر کمار نے ہاسن، چامراج نگر اور میسور ضلع کے تمام سربراہان سے احتیاطی اقدامات کرنے کو کہا ہے اور اگر کسی بھی شخص میں نپاہ وائرس کی علامات نظر آئیں تو فوری طور پر اس کی اطلاع ریاست محکمہ صحت ہیڈکوارٹر کو دی جائے ۔
آر بی آئی کو حکومت کی جانب سے مالی استحکام مساعی کی بھرپور توقع
ممبائی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ریزرو بینک آف انڈیا شکتی کانتا داس نے آج کہا کہ حکومت کی جانب سے مالی استحکام سعی کی کوششوں کو سراہا ہے اور توقع کی کہ وہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی پہلی میعاد میں بھی اس سمت میںکافی پہل کی گئی تھی۔