کوہیر۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع کریسنٹ ماڈل اسکول میں مخدوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سائنس فیر پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید ٹکنالوجی کے دور میں سائنس میں مہارت حاصل کرنا نہایت ہی ضروری ہے، اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کرسپانڈنٹ محمد مسعود مجاہد کی سراہنا کی اور کہا کہ طلباء میں نیا جوش پیدا کیا گیا قابل ستائش ہے۔ مسٹر شنکر منڈل ایجوکیشنل آفیسر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کریسنٹ ماڈل اسکول انتظامیہ قابل مبارکباد ہے جو اس طرح کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا اور طلباء میں موجود صلاحیتوں کو باہر لانے کے لئے سائنس فیئر پروگرام معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر طلباء نے سولار پلانٹ، جے سی پی، پولیوشن پلانٹ، واٹر پلانٹ، واشنگ مشین اور دیگر اشیاء تعمیر کئے گئے تھے۔ اس موقع پر شیخ جاوید نائب صدر نشین کوہیر منڈل، اروند ریڈی سابق ضلع پریشد رکن نائب سرپنچ عبدالستار، محمد اشرف علی کوآپشن، محمد محفوظ، محمد شاہد مسعود، محمد عبدالرشید، خورشید چاؤش، بسواراج پاٹل سینئر قائد کانگریس پارٹی محمد رفیع الدین، بھومیا ایس سی قائد ٹی آر ایس پارٹی کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔