بنگلور۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اسکول میں 6سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اولیاء طلبہ کی بڑی تعداد اسکول پہنچ گئی اوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اسکول انتظامیہ سے جواب طلب کیا گیا کہ آخر اسکول کے ضوابط و قواعد کی خلاف ورزی کیونکر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے بعد ٹیچر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیچر سے جب سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بالآخر اپنا جرم قبول کرلیا۔
پراپرٹی ڈیولپر سنیل داہیا گرفتار
نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پراپرٹی ڈیولپر سنیل داہیا کو دہلی پولیس کے معاشی جرائم شعبہ نے گرفتار کرلیا ہے۔ وگنیشور ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر سنیل پر کئی انوسٹرس کو 160 کروڑ روپئے تک کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ سنیل تین کیسوں میں مطلوب تھے جو مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں درج رجسٹر ہیں۔