ٹی آر ایس پر خاندانی حکمرانی کا الزام مسترد ، ونپرتی میں ترقیاتی پروگراموں سے خطاب
ونپرتی ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : متحدہ محبوب نگر کے تمام اضلاع کے ہر ایکڑ اراضی کو سیراب کرنا حکومت کا نصب العین ہے ۔ جس متحدہ ضلع محبوب نگر کے عوام کو بہترین روزگار فراہم ہو کر متحدہ محبوب نگر ضلع سرسبز و شاداب ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی مسٹر کے تارک راما راؤ نے کیا ۔ انہوں نے ضلع ونپرتی کے کوتہ کوٹہ مدنا پور ، ونپرتی ٹاون میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح کیا ۔ شام 6 بجے ونپرتی پالی ٹیکنیک کالج گراونڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ متحدہ ضلع محبوب نگر میں اب تک 650 لاکھ اراضی کو سیراب کیا گیا ہے ۔ پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو بہت جلد مکمل کرتے ہوئے تمام اراضی کو سیراب کیا جائے گا ۔ جس سے محبوب نگر ضلع خشک سالی سے نکل کر سرسبز و شاداب ضلع تیار ہوگا ۔ پراجکٹوں کی تکمیل ہونے پر کانگریس پارٹی کے اندر ایک قسم کی بوکھلاہٹ ہورہی ہے ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی تھرڈ کلاس پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 600 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی ایدولہ ریزوائر کو بہت جل عمل کیا جاکر ضلع ونپرتی کو سیراب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 550 کروڑ کی لاگت سے مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت حلقہ اسمبلی ونپرتی کے ہر گھر کو صاف شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے اس اسکیم کو تکمیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ ایم ایل اے اور وزیر کی حیثیت سے کام کرنے والے چناریڈی کو کسی دن ونپرتی میں سڑکوں کی توسیع کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ بھوک ہڑتال کے نام پر ڈرامہ کرناان کا کام بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور ان افراد خاندان کی عہدوں کو حاصل کرتے ہوئے خاندانی حکومت چلانے کا کانگریس پارٹی قائدین الزام لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی قائدین سے سوال کیا کہ موتی لال نہرو سے لے کر راہول گاندھی تک چلائے جانے والی سیاست خاندانی حکومت نہیں ہے ۔ پی سی سی چیف اتم کمار کے گھر میں دو ایم ایل اے نہیں ہے ؟ کہہ کر کانگریس پارٹی قائدین سے سوال کیا ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کے حصول کے لیے کے سی آر کا پورا گھرانہ جدوجہد کی ۔ اس سے قبل وزیر پنچایت جوپلی کرشنا راؤ اور نرنجن ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ قبل وزیر کے ٹی آر ضلع کلکٹر شیویتا مہنتی ، نرنجن ریڈی ، ایم ایل اے چنا ریڈی نے ونپرتی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا ۔ جس میں وارڈ نمبر 26 میں ایک کروڑ 22 لاکھ سے تعمیر کی جانے والی سی سی روڈ ، 5 کروڑ کی لاگت سے بس ڈپو سے اندرا پارک کی سڑک کو خوبصورت بنانے کے لیے سنگ بنیاد ، ونپرتی میں 5 کروڑ کی لاگت سے ٹاون ہال ، اور اسی طرح ونپرتی میں ترکاری ، مچھلی اور گوشت مارکٹ کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اسی طرح منڈل پریشد آفس کا وزیر کے ٹی آر نے افتتاح کیا ۔ خواتین میں بغیر سود کا قرض 60 لاکھ روپئے تقسیم کی ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جلسہ عام میں وزیر کے ٹی آر کے علاوہ ، رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ ، رکن اسمبلی شاد نگر انجیا یادو ، ضلع پریشد چیرمین بنڈاری بھاسکر ، ایم ایل اے گوالہ بالراج ، راجندر ریڈی ، ونپرتی میونسپل چیرمین رمیش گوڑ ، قائدین سریدھر ، گٹو یادو ، بی لکشمیا ، سردار خاں ، غلام قادر خاں ، ارشد ، عزیز خاں ، جہانگیر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔