پشاور۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیرن سیمی کے حق میں ان کے مداحوں نے یہاں ایک ریلی نکالی جن کا مطالبہ تھا کہ انہیں دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جن پر سیمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکا نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ سیمی کو ٹیم میں شامل کریں تاکہ وہ پاکستان آکر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کریں۔