چینائی سیمی فائنل میں داخل

بنگلور 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مچل مارش نے 38 گیندوں میں 7چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کرتے ہوئے براڈ ہاگ (28)کے ہمراہ 8 ویں وکٹ کیلئے ناقابل تسخیر 68 رنز اسکور کئے اور لاہور لائنس کو شکست دیتے ہوئے اس کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ لاہور کی شکست کا فائدہ چینائی سوپر کنگس کو ہوا جو سیمی فائنل میں داخل ہوچکی ہے ۔ 125 رنز کے مطلوبہ نشانہ کے تعقب میں ایک موقع پر پرتھ اسکورچرس 62/7 کی نازک صورتحال سے دوچار تھی۔ قبل ازیں پاکستان سے تعلق رکھنے والی لاہور لائنس ٹیم نے سعید نسیم کے ناقابل تسخیر 69 رنز کی بدولت اہم مقابلے میں صرف 124/6 رنز اسکور کرپائی لیکن اسے حریف ٹیم کو 47 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلے کا موقع تھا۔

Leave a Comment