پٹلم میں عیدملاپ تقریب کا انعقاد

پٹلم ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پرجا پریشد کے معاون رکن مسٹر شیخ کریم کی جانب سے عید ملاپ تقریب کا انعقاد ان کے مکان پر کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ،منڈل پرجاپریشد نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، تلگودیشم پارٹی کے سابقہ سرپنچ مسٹر وی رمیش ، نائب سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی ، ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر مسٹر اے وینکٹ رام ریڈی ، ٹی آر ایس پارٹی سکریٹری مسٹر شیخ غوث ، نائب سکریٹری کے علاوہ ایم پی ٹی سیز ، معززین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Leave a Comment