پونے 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ وشوا ہندو پریشد کے تقریباً 250 کارکنوں کے خلاف پمپری چنچواڈ کے نکڈی علاقہ میں اتوار کو ایک جلوس کے دوران تلوار اور بندوقیں لہرانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جن افراد کے خلاف جلوس کے دوران اسلحہ لہرانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اُن میں وشوا ہندو پریشد کے مقامی صدر نرد انعامدار، ضلع صدر دھانا جی شنڈے بھی شامل ہیں۔ اُن پر ممبئی پولیس قانون اور قانون اسلحہ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نگڈی پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے مطلع کیاکہ ’’اس تنظیم (وی ایچ پی) نے شوبھا یاترا کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں اکثر خواتین شامل تھیں‘‘۔