دوبئی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوپاک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سے قطع نظر، دوبئی میں مقیم ایک ہندوستانی تاجر نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقہ میں جہاں غربت بہت زیادہ ہے، ایک دو نہیں بلکہ 60 ہینڈ پمپس (بورنگ) نصب کروائے۔ اطلاعات کے مطابق جوگندر سنگھ سلاریہ نے تھارپارکر ڈسٹرکٹ میں مقامی سماجی کارکنوں کی مدد سے ہینڈ پمپس نصب کروائے۔ انہیں سوشیل میڈیا کے ذریعہ مذکورہ علاقہ میں پائی جانے والی غربت اور پانی کی شدید تکلیف کا پتہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ چلا جیسے فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ۔ انہوں نے روابط پیدا کرتے ہوئے ہینڈ پمپس کی فنڈنگ میں نمایاں کردار ادا کیا۔