اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی مسلح جتھے کو کام کی اجازت نہیں ہوگی، کالعدم تنظیمیں اب خود کو حقیقی معنوں میں کالعدم سمجھیں۔ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں پرکاری ضرب ہے،تمام کوششوں کی ناکامی پرضرب عضب شروع کرنیکافیصلہ کیاگیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بچوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینا ہم پر واجب ہے اورسیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم متفق ہے کہ دہشت گردی کو پروان چڑھنے نہیں دیا جائے گا۔