پارلیمانی کمیٹی کے اپوزیشن ارکان کی مخالفت سے سرکاری اراضی بل ناکام

نئی دہلی ۔/27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ حصول اراضی قانون کی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے اپوزیشن ارکان نے سخت مخالفت کی جس کی وجہ سے حکومت مجوزہ قانون کو پارٹی کے اجلاس میں اسے پیش کرنے سے گریز کرنا پڑا ۔ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس حق برائے منصفانہ معاوضہ اور حصول اراضی میں شفافیت ، بازآبادکاری اور دوسرا ترمیمی (قانون 2015 ئ)کورم کی عدم موجودگی کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ۔ کمیٹی کے 31 ارکان میں سے صرف 6 مباحث میں شریک تھے ۔ یہ مسودہ قانون اب واپس لیا جاچکا ہے ۔ حکومت نے یہ مسودہ قانون کافی دھوم دھام کے ساتھ پیش کیا تھا ۔ اس کی ناکامی سے اسے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ترنمول کانگریس کے رکن ڈیرکٹ او برائن بھی کمیٹی کے رکن ہیں ۔