یروشلم ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنے دو وزراء کو کابینہ سے برطرف کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر تعلیم نفتالی بینیت اور وزیر انصاف آیلت شیکڈ سے ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ نے نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دائیں بازو کی جماعت ’ نیو رائٹ‘ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں وزراء سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں۔ نیتن یاہو حکومت سازی میں ناکام رہے تھے اور اب اسرائیل میں 17ستمبر کو نئے انتخابات منعقد ہوں گے۔