ممبئی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹر وویک اوبرائے کو پولیس تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے آج بتایا کہ بالی ووڈ ایکٹر کو خطرہ سے متعلق انٹلیجنس اطلاعات ہیں۔ وویک کو دو پرسنل سکیوریٹی آفیسرس فراہم کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی ایک گاڑی بھی یہاں وویک کی قیامگاہ کے باہر چوکس رہے گی۔