حیدرآباد۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) مائیکروسافٹ ونڈوز 7 استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے بری خبر ہے کیونکہ یہ آپریٹنگ سسٹم چند دنوں میں قصہ پارینہ بن جائے گا۔ 14 جنوری 2020 کے بعد مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 کوئی تکنیکی مدد حاصل نہیں کر پائے گا جبکہ آئندہ ماہ سے اس کیلئے سیکوریٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں رہے گی اور اس میں کسی قسم کی سکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی جائے گی۔کیونکہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 7 کو تکنیکی مدد فراہم کرنے میں عدم دلچسپی کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ونڈوز 10 کو مزید وسعت دینا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ونڈوز10 استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کئی ملین سے زیادہ ہے جبکہ 800 ملین سے زیادہ ڈیوائسز پر ونڈوز 10 استعمال کیا جا رہا ہے اور مائیکروسافٹ انتظامیہ چاہتا ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔