برلن۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوروپی قائدین نے وزیراعظم پولینڈ ڈونالڈ ٹسک کو یوروپی یونین کا آئندہ صدر منتخب کیا ہے جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 28 رکنی یوروپی یونین نے وزیر خارجہ اٹلی فیڈریکا موغرینی کو یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کا سربراہ بھی منتخب کیا ہے۔ یوروپی یونین نے رکن ممالک کے درمیان معاہدہ کے مطابق دونوں اعلیٰ عہدوں پر ایک خصوصی چوٹی کانفرنس میں غور کیا گیا تھا۔