بریلی (اُترپردیش)۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) واٹس ایپ گروپ میں وزیراعظم نریندر مودی کے قابل اعتراض تصاویر پیش کرنے پر ایک پنچایت عہدیدار کو معطل اور ایک کالج میجر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کے زیراہتمام واٹس ایپ گروپ میں پنچایت درج ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار، حفاظت اللہ خان کو وزیراعظم کے قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کرنے پر معطل کردیا گیا۔ بھیندی پنچایت میں متعین خاں کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی تھی اور ان کا جواب طمانیت بخش نے ہونے پر معطل کردیا گیا۔ اس طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک کالج میجر ہری اوم سنگھ کو واٹس ایپ پر قابل اعتراض تصاویر گشت کروانے پر کیس درج کیا گیا ہے جبکہ بی جے پی ضلع صدر رویندر سنگھ راتھوڑ نے فریدپور کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس کی بنیاد پر تحقیقات کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔