واٹر گرڈ کے کاموں میں سرعت کی ہدایت

کریم نگر ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں 5 ہزار کروڑ روپیوں سے بہت ہی اہمیت کے ساتھ انجام دیئے جارہے واٹر گرڈ کے کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دینے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو ہدایت دی ۔ چہارشنبہ پہلی واٹر گرڈ ضلعی سطح کی کوآرڈنیشن میٹنگ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقد کی گئی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ پراجکٹ کیلئے درکار اراضی اکھٹا کر کے دی جائیگی ۔ فارسٹ عہدیداران کے ہم آہنگی سے واٹر گرڈ کو درکار جنگلات کی منظوری لیں ۔ مقامی سطح میں رینجرس ، اسسٹنٹ انجینئرس مشترکہ طور پر فارسٹ سے درکار اراضی کی نشاندہی کریں ۔ ضلع میں سڑکوں کی توسیع و مرمت کے کاموں کو انجام دینے کی وجہ سے واٹر گرڈ کیلئے درکار سڑکوں کی کراسنگ کے کاموں کی نشاندہی قبل ازوقت کریں تاکہ سڑکوں کی کھدوائی کے بغیر کام کرسکے۔ واٹرگرڈ کے سروے کے کام مکمل کئے گئے ضلع میں تماپور منڈل کے موضع الگنور کے پاس ایلم پلی ریزروائیر کے پاس ان ٹیک اسٹرکلچر، منتھنی کے کانجائی پیٹ ، رودرارم کے پاس انٹیک ویلیس کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ 249 کروڑ روپیوں سے یہ کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ایلم پلی ریزروائیر کے پاس تعمیر کئے جارہے انٹیک ویلس ٹنڈر اسٹیج میں ہیں ۔ ماباقی تین کے ٹنڈر مکمل کئے گئے ۔ واٹر گرڈ اسکیم کیلئے 103.50 ایکر اراضی کی ضرورت پڑھنے پر 87 ایکر سرکاری اراضی (16.59) ایکر خانگی اراضی حاصل کیا جانا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 698 آر اینڈ بی روڈ کراسنگس ، 794 پنچایت راج روڈ کراسنگس ، 241 کنال کراسنگس ، 37 ریلوے کراسنگس ، 19 برج کراسنگس درمیان میں حائل ہورہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ایس ای آر ڈبلیو ایس چکراورتی ، ای ای ڈبلیو ایس ، ڈی ایف اوز ، ڈاکٹر جی نرسیا ، پی رمیش و دیگر نے شرکت کی ۔