نلگنڈہ میں انسانی حقوق فیڈریشن کا اجلاس

نلگنڈہ /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسانی حقوق فیڈریشن کا چھٹواں ضلعی اجلاس کا 25 جولائی شام 4 بجے لکچررس بھون میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات فیڈریشن ضلع سکریٹری مسٹر جی موہن نے پریس کلب میں اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ میں حکمرانوں کی تبدیلی نہیں حقوق کا حصول چاہئے اور کہا کہ ضلع میں معصوم افراد کا انکاونٹر ، پولیس حراست میں اموات معصوم بے قصور افراد پر مقدمات لگائے جاریہ ہیں ۔ ان واقعات کو رکوانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔ علحدہ ریاست کے قیام کے بعد پولیس حراست میں موت ( لاک اپ موت ) کا واقع ضلع کے مریال گوڑہ ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں پیش آیا ۔ ماہ مارچ میں چوری کے الزام میں 50 سالہ چندرا شیکھر کو حراست میں لیا گیا تھا 7 جولائی کو 45 سالہ وینکٹ اشوک کو ریلوے اسٹیشن میں حملہ ہونے کی شکایت کیلئے پہونچکر موت واقع ہوئی تھی اس خصوص میں عوام کو حقائق سے واقف کروانے کی غرض سے ضلعی اجلاس کا 25 جولائی شام 6 بجے لکچررس بھون نزد ڈی ای او آفس اجلاس ضلع سکریٹری ایچ آر ایف مسٹر سی ایچ گروپ کی صدارت میں منعقدہ کیا جارہا ہے ۔ جس میں مسٹر ایس جیون کمار صدر انسانی حقوق فیڈریشن تلنگانہ ریاست میں جمہوریت کی قدر پر مخاطب کریں گے ۔ مسٹر کے بابو راؤ ماہر آلودگی جو تھرمل برقی پلانٹ کی تعمیر سے متعلق مسٹر وی ایس کرشنا قانونی حکمرانی اور آلیر شیشاچلم انکاونٹر پر مسٹر جی موہن ضلع نلگنڈہ حقوق کے حصول اور جدوجہد کے عنوان پر مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے اس اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی عوام سے خواہش کی ۔