حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے سبب ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ پرساد میستری تھا ۔ ہاوزنگ بورڈ کالونی کا ساکن تھا 14 فروری کو یہ شخص ایک عمارت میں تھا ۔ پولیس کے مطابق پرساد نشہ کی حالت میں تھا جو مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔