فبروری28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک ریونیو ڈیویژن میں برسر خدمت 11 منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز کے تبادلے عمل میں آئے۔ ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر آنند وادم نے اس خصوص میں ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر اے سرینواس ایم پی ڈی او میدک کا تبادلہ نلگنڈہ ضلع کو عمل میں آیا اسی طرح نرسا پور کے ایم پی ڈی او ایم لکشمی بائی کا تبادلہ ضلع رنگا ریڈی، رامائم پیٹ کی ایم پی ڈی او انسو بائی کا تبادلہ ضلع نظام آباد منڈل ریگوڑ کی ایم پی ڈی اور شریمتی رتنا مالا کا تبادلہ ضلع نظام آباد، جنارم ایم پی ڈی او مسٹر سرینواس راو کا تبادلہ ضلع نلگنڈہ، مسٹر سدھیر ایم پی ڈی او الہ درگ کا تبادلہ ضلع نظام آباد ،ویلدارتی کے ایم پی ڈی او مسٹر دامودھر کا تبادلہ صلع عادل آباد ،اندول منڈل کے ایم پی ڈی او مسٹر راملو کا تبادلہ ضلع محبوب نگر ٹیکمال کے ایم پی ڈی اور مسٹر وشواپرساد کا تبادلہ ضلع محبوب نگر محل میں آیا۔