بی جے پی اور کانگریس پر سخت تنقید، انتخابی اجلاس سے ہریش راؤ اور ایٹالہ راجندر کا خطاب
میدک31اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر ٹی ہریش رائو ریاستی وزیر ِ بھاری آبپاشی نے کہاکہ حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھا کر ریڈی کی جیت کو کانگریس یا بھاجپا روک نہیں سکتے۔مسٹر پربھاکر ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔تاہم پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسٹر پربھاکر کو زیادہ سے زیادہ ووٹ کے وصول کیلئے اپیل کریں۔مسٹرٹی ہریش رائومیدک کے مایا گارڈن فنکشن ہال میں پارٹی امیدوار کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔سکریٹری اسٹیٹ تلنگانہ ٹی آر ایس مسٹر دیویندر ریڈی کی صدارت میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ہریش رائو نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے سوال کیا کہ علٰحدہ ریاست تلنگانہ کے سخت خلاف امیدوار مسٹر جگا ریڈی کو پارٹی امیدوار کس طرح بنایا گیا۔انہوں نے جگا ریڈی سے سوال کیا کہ علٰحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام پرسنگا ریڈی کو حیدر آباد یا ضلع بیدر میں ضم کرنے کا اعلان کرنے والے امیدوار کس طرح حلقہ لوک سبھا میدک سے انتخابی میدان میں اتر آیا۔اسی طرح مسٹر ہریش نے کانگریس کی امیدوارہ محترمہ ڈی سنیتا لکشما ریڈی سے بھی سوال کیا کہ بحیثیت ریاستی وزیر خدما ت انجام دیتے ہوئے ضلع میدک کیلئے کونسا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔شریمتی سنیتا ایک ریاستی وزیر ہوتے ہوئے صرف اور صرف پورے5سال اپنے حلقہ نرساپور ہی میں گھومتی رہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کرن کمار ریڈی کے دور ِ اقتدار میں مسٹر کرن نے اسمبلی میں بات چیت کے دوران علاقہ تلنگانہ کی ترقی کیلئے ایک بھی روپئے جاری نہ کرنے کی بات کہی تھی۔جس پر سنیتا لکشما ریڈی خاموش رہیں۔مسٹر ہریش رائو نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کے سی آر کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس پہلے الیکشن میں حلقہ لوک سبھا میدک کی سیٹ کو بطور ِ گفٹ دینے کیلئے کارکن کمر بستہ ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ میدک اور نظام آباد کے درمیان واقع پوچارم پراجکٹ کی اونچائی سے متعلق اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے غیر ضروری پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پراجکٹ کی اونچائی کرنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اس جلسہ کو ریاستی وزیر ِ فینانس مسٹر ایٹارا راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں بھاجپا امیدوار کی ضمانت ضبط ہونا یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی میدک میں شامل منڈلس رامائم پیٹ،اور چنّا شنکرم پیٹ کو پرانہیتا پراجکٹ سے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائیگی۔حلقہ اسمبلی میدک میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی کی کاشت کو یقینی بنایا جائیگا۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ٹی آر ایس حلقہ لوک سبھا میدک مسٹر کے پربھا کر ریڈی نے میدک کو ریلوے لائن سے مربوط کرنے کا تیقن دیا۔اس جلسہ سے حال ہی میں بھاجپا سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے قائد سی ایچ نریندر ناتھ، ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی تلنگانہ شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی،رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد مسٹر بی بی پاٹل،رکن اسمبلی کاماریڈی مسٹر گمپا گووردھن ،ٹی آر ایس پولیٹ بیورو ممبر سدرشن ریڈی،صدر ٹی آر ایس ضلع میدک مسٹر آر ستیہ نارائن ،سکریٹری ٹی آر ایس مسٹر دیویندر ریڈی،چئیرمین بلدیہ میدک مسٹر ملکارجن گوڈ،بلدی کوآپشن ممبر ایم گنگا دھر،کے علاوہ دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے بھاجپا اور کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اور ٹی آر ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر چئیرمین ڈی سی ایم ایس نظام آباد مسٹر محمد مجیب الدین،سابق ایم ایل اے میدک شریمتی کرنم اوما دیوی،کرنم سوما شیکھر،وائس چئیرمین بلدیہ میدک مسٹر آر راگی اشوک،میدک زیڈ پی ٹی سی لاونیا ریڈی،زیڈ پی ٹی سی رامائم پیٹ پی وجئے لکشمی،زیڈ پی ٹی سی پاپنا پیٹ سوپنا بالا گوڈ،ایم پی پی میدک لکشمی ،کے علاوہ بلدی کونسلرس ایم اے سلام،ایم اے حمید،چندرا کلا،ایم لکشمی، آر کے سرینواس،مایا ملیشم،سید صادق،کے علاوہ جیون رائو،مرزا سلیم بیگ پٹیل،سردار خان،عبد الغفّار،کشٹا گوڈ،محمد حسین،کے علاوہ ٹی آرا یس پارٹی قائدین وکارکنوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔