میدک میں بی جے پی کی جانب سے آج بند کا اعلان

میدک۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے امسال نتائج کی اجرائی میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کو لے کر اور ناکام امیدواروں کے ساتھ انصاف کے مطالبہ پر ریاستی بھاجپا کے زیر اہتمام 2 مئی کو تلنگانہ بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسٹر گڈم سرینواس رکن عاملہ ریاستی بھاجپا یونٹ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ صدر بھاجپا ڈاکٹر لکشمن نے اس احتجاج کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر گڈم نے بتایا کہ صدر بھاجپا کی بھوک ہڑتال دواخانہ نمس میں بھی جاری ہے جو چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے۔ آخر میں مسٹر سرینواس نے تلنگانہ بند کو کامیاب بنانے کی عوام و بالخصوص بھاجپا کارکنوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ انٹر میڈیٹ کی فاش غلطیوں سے تاحال 21 امیدواروں نے اپنی قیمتی جانیں تلف کرلی ہیں۔ آخر میں مسٹر سرینواس نے سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ مسٹر اشوک اور ریاستی وزیر تعلیم کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور نتائج کی اجرائی میں غفلت برتنے والے بورڈ کے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔

Leave a Comment