سوریا پیٹ 28 فبروری ( فیاکس)تولی ڈنڈیا مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ کا اجلاس آج سوریا پیٹ مسلم شادی خانہ میںمنعقد ہوا جس کی صدارت صدر مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں سنگم کے بیشتر منڈلوں چیورپن پہاڑ سوریا پیٹ کے حدود محمد اقبال احمد، محمد تنویر، محمد ریاض الدین ، محمد یوسف کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم قائدین سید شفیع اللہ صدر ٹاون تلگودیشم ساجد خان وائی ایس آر سی پی ، کلیم الدین ٹی آر ایس ایم اے رشید کانگریس سابق کونسلر دبیر الدین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں با اتفاق آراء نائب صدر مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ کی حیثیت سے ایم اے ڈاکٹر عبدالباری نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس کا انتخاب عمل میں آیا ۔ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ نے عبدالباری کو مقولہ نقل کاپی حوالہ کیا۔ ڈیویژن صدر مسلم سنگم محلہ یوسف الدین نے اپنے خطاب میں حکومت سے مسلم مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں تناسب کے اعتبار سے مسلمانوں کو ٹکٹس الاٹ کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر صدر ٹاون تلگودیشم ضلع اللہ ، محمد کلیم الدین ایم اے رشید ڈاکٹر عبدالباری نے بھی خطاب کیا۔