لنزے لوہن چکن گونیا میں مبتلا

لاس اینجلس ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹریس لنزے لوہن اس وقت چکن گونیا کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ فرینچ پولینیشا میں تعطیلات گزرانے کے دوران وہ اس عارضہ میں مبتلا ہوگئیں جو بچھڑوں کے ذریعہ پھیلتا ہے ۔ ٹوئیٹر پر 28 سالہ اداکارہ نے 27 ڈسمبر کو اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ فی الحال بیمار ہیں۔ انھوں نے مداحوں کے لئے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ اپنے کمروں میں مچھرکش اسپرے کا استعمال کریں جبکہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں لنزے لوہن کو بیماری کے باوجود اپنے دوستوں کے ساتھ تعطیلات سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے ۔

Leave a Comment