شمس آباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 13 لاکھ سے زائد مالیتی سونے کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دوبئی سے آنے والی فلائٹ نمبر 6E-025 کے مسافر محمد ارشد کی تلاش لینے پر اس کے لگیج سے کوئی بھی اشیاء برآمد نہیں ہوئی اس کے بعد اس کی اسکیاننگ کرنے پر پیٹ میں کچھ مشکوک اشیاء کا پتہ چلا جس کے بعد اسے اپولو دواخانہ میں لیجاکر اس کے پیٹ سے تین کیپسول برآمد کیے جس میں 405.900 گرام جس کی مالیت 13,08,215 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔