’’فہرست سے کسی بھی ہندوستانی شہری کا نام حذف نہیں ہوگا‘‘

حقیقی شہریوں کو تحفظ دیا جائے ، این آر سی کو امیت شاہ کا مشورہ
نئی دہلی۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ کسی بھی ہندوستانی شہری کو آسام کے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی رپورٹ پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی حقیقی ہندوستانی شہری کو فہرست سے نکالا نہیں جائے گا۔ انہوں نے این آر سی پر زور دیا کہ وہ حقیقی شہریوں کا تحفظ کرے۔ اپوزیشن پارٹیاں اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہیں۔ این آر سی ایک مسئلہ ہوسکتا ہے لیکن قومی سلامتی اور قومی تحفظ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو این آر سی مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔نیشنل رجسٹر آف سٹیزن نے آسام کا ڈیٹا مکمل کرلیا ہے۔ اس کی کارکردگی کو پسند کیا گیا ہے لہذا کسی بھی شہری کو اس کی رپورٹ سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔