عید کا تحفہ : پاکستان میں فضائی کرایوں میں اضافہ

لاہور ۔29مئی(سیاست ڈاٹ کام)ڈالر کے مضبوط ہونے اورایندھن کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان کی سرکاری ہوائی سروس پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنس (پی آئی اے ) سمیت دیگر کمپنیوں نے کرایہ میں 41% تک اضافہ کیا ہے ۔روزنامہ ’’دی ٹریبیون ‘‘کے مطابق کرایہ میں اضافہ کے بعد لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے کا ٹکٹ 39500 روپے ہوگیا ہے ۔پہلے یہ 28 ہزار روپے ہی تھا۔ اس طرح کرایہ میں 11,500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں میں عید الفطر ہے اور کرایہ میں زبردست اضافہ سے مسافروں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک میں مہنگائی پہلے ہی آسمان چھو رہا ہے ۔پاکستا ن میں عید الفطر کی چھٹی 4سے 7جون تک ہے ۔
کیا یہی عید کا تحفہ ہے ؟
پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے جانے کا ہوائی کرایہ میں اضافہ کے بعد 31,000 روپے ہوگیا ہے ۔ اس راستے پر ایر بلیو کا کرایہ 32500 روپے اور سرینا ائر پاکستان کا 39500 روپے ہے ۔دو ماہ پہلے لاہور سے کراچی کا ایک طرف کا کرایہ 14,000روپے سے 17,000روپے کے درمیان تھا جبکہ آنے جانے کا 28 ہزار روپے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ، ائر بلیو اور سرینا ائر نے گھریلو پرواز میں کمی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT