عراق میں 9 فرانسیسی جہادیوں کو سزائے موت

بغداد۔/2 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں فرانس کے 9جہادیوں کو سزائے موت کا سامنا ہے جہاں ایک مقامی عدالت نے مزید دو فرانسیسی جہادیوں کو اسلامی جہادی تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شمولیت پر سزائے موت دی ہے۔ فاضل طاہر اوئیدانے اور ونئے اوراغی ان 11 فرانسیسی اور ایک تونسی بھی شامل ہیں جنہیں امریکی تائید یافتہ فورسیس نے جنوری کے دوران عراقی حکام کے حوالے کردیا تھا۔ وہ شام میں اسلامی جہادی گروپ داعش کی طرف سے لڑائی میں مصروف تھے۔ یہ جہادی عناصر انتہائی پرتشدد اور ہمیشہ مرنے کے لئے تیار تھے انہیں 27 مئی کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کیا گیا لیکن جج نے طبی معائنوں کے لئے مقدمہ کی سماعت میں تاخیر کی جب ایک 32 سالہ جہادی نے ایذا رسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن طبی معائنہ کی رپورٹ میں ایذا رسانی کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔