بغداد 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج نے شامی سرحد کے قریب داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 9افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔ فوجی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام افراد کو چند ماہ قبل داعشی جنگجوؤں نے صوبے انبار سے اغوا کیا تھا۔ فوجی حکام کی کہنا تھا کہ لاشوں کو ان کے ورثاکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق نے دسمبر 2017 ء میں داعش کے خلاف مکمل فتح کا اعلان کیا تھا، تاہم شدت پسند گروہ کے جنگجوؤں کی جانب سے اب بھی اغوا اور خودکش حملوں جیسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔