حج تربیتی اجتماع ، مفتی انعام الرحمن جمیل ،مفتی عبدالعزیز لحجی ، محمد عبدالوحید اور جناب محمد مسیح اللہ خان کا خطاب
حیدرآباد 28 اپریل ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کاپانچواں تربیتی اجتماع جامع مسجد دارالشفاء میں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔انھوں نے اپنے خصوصی خطاب میں عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج اپنی صحت کا خاص خیال رکھیںاور کہا کہ جتنا ہوسکے چہل قدمی کا اہتمام کریںتاکہ آسانی کے ساتھ سفر حج ادا کرسکے ۔ انہوں نے رباط سے متعلق کہا کہ عزیزیہ زمرہ کے منتخب عازمین حج کا رباط میں انتخاب بذریعہ قرعہ 4مئی بروز ہفتہ کو عمل میں لا یا جا ئیگا۔قرعہ براہ راست حج کمیٹی آف انڈیا ،ممبئی سے آن لائین کیا جائیگا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ عازمین حج رباط کے لئے کسی بھی دیگر ذرائع سے رابطہ رکھنے سے احتیاط کریںاور کہا کہ یہ قرعہ مکمل طور پر آن لائین ہے جسمیں کسی دوسرے ذرائع کی شمولیت کی گنجائش نہیں ہے اگر رباط میں انتخاب کے لئے کسی اور ذرائع سے عازمین حج کو اطلاع ملتی ہے تو وہ براہ راست تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں شکا یت درج کرواسکتے ہیں۔رباط میں انتخاب کی اطلاع عزیزہ زمرہ کے عازمین حج کو بذریعہ میسج پہونچائی جائے گی مزید معلومات کیلئے عازمین حج 5مئی بروز اتوار کو بھی تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر پر 10:30 بجے دن تا 1:00 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کی شروعات اور اسکے انتظامات کے پیش نظر آئندہ اتوار کا تربیتی اجتماع منسوخ کیا گیا ہے اور انہوں نے عازمین حج کو یہ تلقین دی ہے کہ تربیتی اجتماعات میں شدید گرمی کی وجہہ سے جو مشکلات پیش آرہی ہیں آئندہ مقررہ تربیتی اجتماعات میں اسکا خیال رکھا جا ئیگا اور اسمیں بہتری لائی جا ئیگی۔اورکہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو حج کے دوران روانگی سے لیکر واپسی تک تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ریاستی حج کمیٹی پوری پوری کوشش کرے گی ۔ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمدؐ عبدالوحید آئی ایف ایس نے اپنے خطاب میں عازمین حج کوانکے حج کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے حج کی تیاریوں پر روشنی ڈالی اور حج کے سفر کے متعلق اہم نکات بیان کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کو حج کے دوران خادم الحجاج کی رہنمائی حاصل رہیگی اور ہر قافلہ کے ساتھ خادم الحجاج کو روانہ کیا جائے گا۔ مولانا مفتی انعام الر حمن جمیل نے مناسک حج سے متعلق بیان کیا انہوں نے اپنے بیان میں عازمین حج کو حلال رزق پر خاص توجہہ دلائی اور کہا کہ اللہ کی عبادت خالص ہونی چاہیے جسمیں سب سے پہلے حلال رزق کا استعمال ضروری ہے ورنہ حج کے لئے صرف کرنے میں رقم اور وقت دونوں ضائع ہونگے۔مولانا مفتی عبد العزیز لحجی نے فضائل و مسائل مناسک عمرہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حج عاجزی واخلاص اور صبر کے ساتھ ادا کرنا ہر عازم کے لئے ضروری ہے انہوں نے تصویر کشی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حج و عمرہ کے دوران اور مدینہ منورہ میں سیلفی اورویڈیو گرافی سے اجتناب کریں کیونکہ کہ خالص عبادت قرب الہی کا ذریعہ ہے جسمیں فضول کاموں سے عازمین حج کواحتیاط برتنا چاہیے۔ رکن ریاستی حج کمیٹی جناب محمد امجد علی ابو طلحہ نے صبر و تحمل کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کیلئے عازمین حج کو مشورہ دیا تاکہ اپنا وقت زیادہ سے زیادہ نماز اور طواف میں صرف کریںاور مکہ اور مدینہ میں ملک اور ریاست کے لئے امن و امان اور ترقی کے لئے عازمین حج سے دعا کی اپیل کی ۔محمد عارف الدین نے منتخب عازمین حج کو مبارک باد پیش کی۔ ۔جناب عرفان شریف اسسٹینٹ ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی نے انتظامات کی نگرانی کی ۔ تربیتی اجتماع کا آغاز جناب حافظ احسن علی احتشام صاحب کی قرائت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا۔ مولانا مفتی محبوب شریف نظامی کی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔