ٹریفک جام سے بچنے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ترغیب
حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) 76 کل ہند صنعتی نمائش کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس نے یکم ؍ جنوری تا 15 فروری دونوں شہروں کے عوام سے اپیل کی ہیکہ شام 4 بجے تا رات 12 بجے تک انتہائی ٹریفک ہونے کے سبب عوام کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ ٹریفک جام سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔ پتلی باؤلی سے نامپلی کی سمت جانے والی ٹریفک معظم جاہی مارکٹ یوسف اینڈ کمپنی اسٹیشن روڈ عابڈس سے پہنچا جاسکتا ہے۔ قدیم ٹریفک کنٹرول روم فتح میدان سے افضل گنج کی سمت آنے والی ٹریفک کا رخ اے آر پٹرول پمپ، بی جے آر مجسمہ، ایس بی ایچ گن فاونڈری، راج محل ہوٹل، جی پی او عابڈس اور معظم جاہی مارکٹ کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح ایم جے برج سے نامپلی کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ بیگم بازار چھتری، ایکمینار مسجد، الاسکا ہوٹل سے نامپلی ریلوے اسٹیشن کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ چادرگھاٹ برج سے سیف آباد کی سمت جانے والی ٹریفک کوٹھی، سلطان بازار، کنگ کوٹھی چوراہا، نظام کالج، بشیرباغ سے سیف آباد پہنچ سکتے ہیں۔ اسی طرح بہادرپورہ سے نامپلی کیلئے جانے والی ٹریفک پرانا، منگل ہاٹ، آغا پورہ، ایکمینار مسجد سے نامپلی ریلوے اسٹیشن پہنچا جاسکتا ہے۔ سیف آباد سے راجندرنگر کی سمت جانے والی ٹریفک رویندرا بھارتی، ایودھیا جنکشن، مانصاحب ٹینک فلائی اوور، مہدی پٹنم، مغل کا نالہ، عطاپور سے راجندر نگر پہنچا جاسکتا ہے جبکہ مدینہ بلڈنگ سے نامپلی کی سمت جانے والی ٹریفک افضل گنج، ایم جے مارکٹ یوسف کمپنی، عابڈس، جی پی او چوراہا، چراغ علی لین، چرماس اور اے آر پٹرول پمپ کی سمت پہنچا جاسکتا ہے۔ مہدی پٹنم سے چارمینار کیلئے جانے والی ٹریفک مہدی پٹنم، آصف نگر، بھوئی گوڑہ کمان، منگل ہاٹ، پراناپل، موسیٰ باؤلی، چوک سے چارمینار پہنچا جاسکتا ہے۔