سرینگر ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سیکوریٹی فورسیس نے آج ایک دھماکو آلہ ( IED ) کو ناکارہ کردیا ۔ اس طرح سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ڈسٹرکٹ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ یہاں آئندہ ماہ کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں جو کئی مراحل میں ہوں گے ۔ جس کیلئے پولیس اور سیکوریٹی فورسیس نے انتخابات کے انعقاد سے ہفتوں قبل چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ IED کا وزن پانچ کیلو گرام تھا جو ایک چھوٹے ایل پی جی گیس سیلنڈڑ میں چھپا کر ایک باغ میں رکھا گیا تھا جو مغل روڈ پر واقع ہے ۔ سیلنڈر کی دستیابی اور اسے محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے دوران اس علاقہ میں ٹرافک بہاؤ روک دیا گیا تھا جس کے بعد کنٹرولڈ ایکسپلوژن کے ذریعہ دھماکو آلہ کو ناکارہ کردیا گیا ۔