شادنگر میں جلسہ تحفظ ختم نبوت

شادنگر 31 مئی (ذریعہ فیاکس) دارالعلوم سبیل الھدی ٹرسٹ کی جانب سے 3 جون منگل بعد نماز مغرب مسجد عزیزیہ عبدالستار شادنگر میں زیر سرپرستی بصدارت مولانا حافظ محمد طاہر قاسمی منعقد ہورہا ہے ۔ اس جلسہ میں مدعو خصوصی مہمان مولانا محمد طلحہ خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندنی ،مولاناپی ایم مزمل والا جاہی بنگلور اور مولانا محمد ارشد قاسمی جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بیانات ہوں گے ۔ مولانا انصار اللہ قاسمی جلسہ کے نظامت کریں گے ۔ انتظامیہ سبیل الہدی ٹرسٹ اور جناب عبدالکریم ایڈکیٹ مع برادران متولیان مسجد عزیزیہ عبدالستر نے ملت اسلامیہ سے جلسہ میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment